پاکستان شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ شازیل شوکت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جو ویکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ سیاہ لباس میں ملبوس واک کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ بیک گراؤنڈ میں پنجابی گانے لگا ہوا ہے، شازیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سحرزدہ، پریشان اور ششدر کردینے والا‘‘۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے پنجابی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے حالیہ ویڈیو چند گھنٹوں قبل شیئر کی ہے جسے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا برملا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ شازیل شوکت نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں وہ عدیل چوہدری اور علی انصاری کی بہن بنی تھیں۔
اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’رمشا‘ کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں رئید عالم، عالیہ علی، عمران اسلم، زین بیگ، انمول بلوچ ودیگر شامل تھے۔