معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے لائیو شو میں کامیڈین کو تھپڑ جڑ دیا۔
لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑ دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزاحیہ شو شکیل صدیقی سمیت دیگر کامیڈین بھی موجود تھے۔
شازیہ منظور کہتی ہیں کہ ’شرم نہیں آتی پچھلی بار بھی نامناسب جگت کو مذاق کہہ کر عوام کے سامنے پیش کیا تھا اس بار مجھ سے ہنی مون کی بات کررہے ہو۔‘
گلوکارہ کامیڈین کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ کا مطلب کیا ہے یہ کوئی کرنے والی بات ہے، خواتین سے اس طرح سے بات کرتے ہو، کسی خاتون سے ہنی مون کی بات کرتے ہیں۔‘
شازیہ منظور کو غصے میں دیکھ کر میزبان نے کامیڈین سے کہا کہ تم اپنے پاس سے لائنیں نہ بولا کرو جو اسکرپٹ میں لکھا ہو وہ بول دیا کرو۔‘
دوسری جانب کامیڈین نے روتے ہوئے کہا کہ یہ غصہ کرگئیں انہیں معلوم ہے کہ میں آرٹسٹ ہوں پھر بھی اس طرح غصہ کررہی ہیں۔
گلوکارہ کا غصہ کم نہیں ہوا اور کہتی ہیں کہ مذاق کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔