کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ٹی وی چینل نکلوڈین کا لائسنس بحال کردیا، پیمرا نے بھارتی مواد چلانے کے الزام میں لائسنس معطل کیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کا یک طرف فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹی وی چینل نکلوڈین کا لائسنس بحال کردیا، وکیل اے آر وائی نے مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا نے بغیر نوٹس، بغیر سماعت کیے نکلوڈین کا لائسنس معطل کیا۔
وکیل اے آر وائی نے بھارتی مواد چلانے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ایما پر اے آر وائی کو دبانے کی کوششیں جاری ہے ، اے آر وائی کی جانب سے عابد زبیری ایڈووکیٹ ،ایان میمن اور معین الدین پیش ہوئے، سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نکلوڈیون پر الزام عائد کیا تھا کہ چینل ہندی زبان میں ڈب شدہ کارٹون دیکھا رہا ہے۔
PEMRA Suspends Landing Rights Permission of "Nickelodeon" pic.twitter.com/yQ9K1jh4gL
— Report PEMRA (@reportpemra) October 31, 2016
پاکستان میں اے آر وائی کیمونیکیشنز، چینل کا لینڈنگ رائٹس ہولڈر ہے۔