وزیر اعظم کا افراط زر کی شرح، مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان

وزیر اعظم کا افراط زر کی شرح، مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ جولائی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی جبکہ افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، ستمبر میں اس کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی خوش آئند ہےْ

شہباز شریف نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے، عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے، حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے، وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا، آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کیلیے دن رات کام کر رہی ہے۔