’ملک کا مستقبل نازک دور پر کھڑا ہے‘

آئی ایم ایف نے ہمارے ہاتھ باندھ دیے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا جو دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے التوا سے متعلق کیس پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل نازک دور پر کھڑا ہے۔

(ن) لیگی ارکان کو ہدایت کی گئی کہ یہ جمہوری مستقبل کے لیے فیصلہ کن مرحلہ ہو سکتا ہے۔