دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا قومی سلامتی کے لیے نیا خطرہ ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، بنوں آپریشن میں حصہ لینے والے بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا قومی سلامتی کے لیے نیا خطرہ ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز اس خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنوں آپریشن میں حصہ لینے والے بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔