لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور باشعور عوام کی حمایت سے ہرسازش ناکام ہوئی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوامی خدمت کا سفرپوری رفتارسے جاری رکھےگی، جب تک جان میں جان ہےعوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے ہیں، خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالفین نے ترقی کی جانب بڑھتے قدم روکنے کی سازش کی، قوم کومشکلات سے دوچار کرنے والوں کوعوام کی خوشحالی سے تکلیف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قوم کی ترقی اور خدمت کی سیاست کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مینارپاکستان پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترقی میٹرو سے نہیں بلکہ انسانوں پرخرچ کرنے سے ہوتی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پل اورسڑکیں بنانے ے نہیں بلکہ بہترملک انسانوں پرپیسہ لگانے سے بنتا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔