پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان شہریار منور کی ہلدی تقریب کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، اب سے کچھ دن قبل جوڑے کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram
تاہم اب متعدد شوشل میڈیا پیجز پر شہریار منور اور ماہین صدیقی کی ہلدی کے فنکشن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
View this post on Instagram
اس موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار نے آسمانی رنگ کا کرُتا زیب تن کر رکھا ہے، تصاویر میں دونوں اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہریار منور نے ایک انٹرویو کے دوران دسمبر کے آخر میں شادی کا اعلان کیا تھا۔