شہریار آفریدی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، مزید 15 روز کیلیے نظر بند

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے کر مزید 15 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی کو آج 15 روزہ نظر بندی مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم رہائی ملنے کے فوری بعد انہیں پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا اور ں اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شہریار آفریدی کے دوبارہ 15 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے شہریار آفریدی کو 16 مئی کو سیکٹر ایف 8 سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ان کی اہلیہ کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں عدالت کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔