کراچی: پاکستانی گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے نوجوان فوجی بینڈ کو موسیقی کے آلات تحفے میں دے دیے۔
شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں چند بچے فوجی بینڈ کی طرح گھی کے ڈبے اور دیگر اشیا سے دھن بجا رہے تھے۔
گلوکار نے ان بچوں تک پہنچنے کے لیے عوام سے مدد بھی مانگی۔
اب شہزاد رائے نے بتایا کہ ان باصلاحیت لڑکوں کا تعلق ہنزہ سے ہے، جن کو میں نے موسیقی کے آلات بھیج دیے ہیں۔انہوں نے عاصم اور اسد بھائی کا شکریہ ادا کیا۔
Mission accomplished!!!!Instruments delivered to young talented Hunza boys !!! Thanks to Asim and Asad bhai… Special thanks to @WithRider pic.twitter.com/GqmzlTikVf
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) September 22, 2021
شہزاد رائے کے اس اقدام کو صارفین نے بہت سراہا اور اُن کے جذبے کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ شہزاد رائے نے ان بچوں کی ویڈیو گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی تھی، جس پر بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر درمیان میں آئے اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان بچوں کا تعلق بھارت سے ہے۔ بعد ازاں جب انہیں تصدیق ہوئی تو انہوں نے معذرت بھی کی تھی۔
Sir @AnupamPKher Thanks for sharing the video I shared a few days back. You say that these talented kids are from Bharat, a humble correction, these kids are in fact from Hunza, Pakistan. I am in touch with them and have sent them all the musical instruments they need. https://t.co/KBxzEIFBvV
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 27, 2021