شیخ حسینہ نے بھارت کو بنگلادیش کا ’قابل اعتماد‘ دوست قرار دے دیا

شیخ حسینہ نے بھارت کو بنگلادیش کا ’قابل اعتماد‘ دوست قرار دے دیا

ڈھاکہ: بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے پڑوسی ملک بھارت کو سب سے ’قابل اعتماد‘ دوست قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں آج عام انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمارا قابل اعتماد دوست ہے کیونکہ اس نے 1971 کی جنگ کے دوران ہمیں پناہ دی۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ بھارت جیسا دوست ہونے پر ہم بہت خوش قسمت ہیں، اس نے 1975 کے بعد اُس وقت ہمیں پناہ دی جب اپنے خاندان کھو چکے تھے، بھارت کے لوگوں کیلیے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔

بنگلادیش میں جمہوریت کے بارے میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت میں شہریوں کو جمہوری حقوق ملے، چاہتی ہوں جمہوریت قائم رہے کیونکہ اس کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 2009 سے 2023 تک ہماری حکومت نے جمہوری نظام قائم کیا جس کی وجہ سے ملک نے بہت کچھ حاصل کیا، اپمے دورِ اقتدار میں ایسا ماحول فراہم کیا کہ اب لوگ ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

امریکا پر سازش کا الزام

گزشتہ سال اپریل میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران شیخ حسنیہ نے ملکی اقتدار تبدیل کرنے کیلیے امریکا پر سازش رچانے کا الزام عائد کیا تھا۔

شیخ حسنیہ کا کہنا تھا کہ وہ بنگلادیش میں جمہورت کو ختم کرنے اور اور ایک ایسی حکومت لانے کی کوشش میں ہے جو جمہوری نہیں ہوگی، وہ خاص طور پر مسلم ممالک میں حکومت تبدیل کروا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بحرالکاہل سے آگے اپنی جمہوری قدروں کی کوئی پرواہ نہیں، امریکا اپوزیشن کو خوش کرنے کے لیے جمہوریت پر لکچر دیتا ہے، دراصل وہ اپنی باتوں سے ہمیں جمہوریت کا جھانسہ دیتا ہے۔