صدرسپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ صدر ملک کے سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں، ان کی چوریوں کی وجہ سےکوئی پیسے نہیں دے رہا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید لکھا کہ ملک میں مہنگائی، دہشت گردی کی لہر ہے اوریہ الیکشن سےفراری ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔