سیالکوٹ: عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے اپیل پر محض 45 منٹ میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوگئے، عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا گیا، عدالتی فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والے آج جے آئی ٹی پر حملہ آور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں عطیات جمع کرنے کے لیے منعقد ہونے والے پروگرام میں عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے لیے چندے کی اپیل کی تو تقریب میں شریک افراد نے دل کھول کر عطیات دیے اور 45 منٹ میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوگئے۔
Today in Sialkot we raised Rs 7 crores as against Rs 5 crores last yr. Earlier, in Lhr we raised Rs 14 crores as ag Rs 12 crores last yr https://t.co/5BiQoITukR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 8, 2017
عطیات جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے تصویر نکل آئی تو کون سی قیامت آگئی، عدالتی فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں کی اب تلاشی لی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ جے آئی ٹی پر حملہ آور ہے اور حکمراں خاندان کی خواہش ہے کہ وہ کسی بھی طرح جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا دے مگر اب عوام ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
پڑھیں: شیخ رشید سے الجھنے والا شخص ن لیگ کا اہم کارکن نکلا
یاد رہے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نامعلوم شخص نے شیخ رشید کا راستہ روک کر اُن سے الجھنے کی کوشش کی اور الزام عائد کیا کہ وہ گاڑی کے پیسے ادا نہیں کررہے، بعد ازاں شیخ رشید نے واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور وزیرداخلہ سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ چوہدری نثار کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملک نور اعوان کو گرفتار کرلیا۔
کچھ دیر بعد ملزم کی لیگی صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چوہدری نثار سمیت اہم لیگی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اے آئی نیوز نے حاصل کیں اور وہ منظر عام پر آگئیں۔