رات میں اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پرچھاپہ مارا، شیخ رشید کا الزام

شیخ رشید الیکشن

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات میں اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پرچھاپہ مارا، میں لال حویلی میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رات ساڑھے 12 بجے اسلام آباد پولیس نے میرے اسلام آباد گھرپرریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈار کی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کرکے ٹرپل پلس سی دوسری بار گری ہے، ساری قوم سپریم کورٹ نیب کےترمیمی آرڈیننس پرفیصلے کی منتظر ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے پر ہوگا یا میز پر 30 نومبر سے پہلے ہوگا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ گرےلسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان حکومت اوراداروں کو جاتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ،سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے، یہ مبہم ہے سقم ہے اورغیرآئینی ہے، جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں۔