‘آصف زرداری جتنی کوشش کر لے بلاول کووزیراعظم بنانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی’

آصف زرداری

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے طنزیہ وار کرتے ہوئے آصف زرداری جتنی کوشش کرلے بلاول کو وزیراعظم بنانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جتنے بیرون ملک دورے بلاول نےایک سال میں کیےہیں، پاکستانی 75 سالہ تاریخ میں وزارت خارجہ نے اتنے دورے نہیں کیے، بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دورے پرغم وغصہ پایا جاتا ہے۔

شیخ رشید نے طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا آصف زرداری جتنی کوشش کرلے بلاول کووزیراعظم بنانےکی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ لکھا کہ جو زبان سپریم کورٹ کے خلاف استعمال کی جارہی ہےاسکی مثال نہیں ملتی،سپریم کورٹ اس معاملے پر بہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےآئین وقانون کےمطابق فیصلہ کرناہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھےکھڑی ہے، آئی ایم ایف نے جھنڈی کرادی معیشت بے حال ہے ، بالآخر الیکشن ہی ملک کوبچانےکا واحد حل ہے۔