راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب ان کی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، ڈالر 226 کا ہونے کے باوجود آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ معاہدہ طےنہیں پایا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیز ووٹوں کے لیے ابھی سپریم کورٹ جارہا ہوں، شام کو لاہور جاؤں گا۔
سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے۔ 226کے ڈالر کے ہونے کے باوجود،IMF کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔اوورسیز ووٹوں کے لیے ابھی سپریم کورٹ جارہا ہوں،شام کو لاہور جاؤں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 20, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ یہ قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب انکی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی۔لوگوں کے ہاتھ ہوں اور انکا گریبان ہو گا،وقت کا انتظار کریں۔
یہ قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب انکی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی۔لوگوں کے ہاتھ ہونگے اور انکا گریبان ہو گا،وقت کا انتظار کریں۔ pic.twitter.com/nWRuA9oyC9
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 20, 2022