راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتی ہےاب سپریم کورٹ ہی ملک بچا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کاایک سال مکمل ہوگیا،نواز شریف واپس نہیں آیا، گندم 100 فیصد،پٹرول 123 روپے اور گھی 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
شیخ رشید نے مشورہ دیا کہ حکومت مفتی تقی کی بات مان لےاورملک کوسنگین حالات سےنکالے، عمران خان پر140مقدمےتوبن توسکتےہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتے، عمران خان اگرجیل گئے تو13جماعتوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا۔
حکومت کا1سال مکمل ہوگیا۔نواز شریف واپس نہیں آیاگندم 100 فیصد،پیٹرول 123 روپےلیٹر اورگھی200روپے کلومہنگاہوگیا۔حکومت مفتی تقی کی بات مان لےاورملک کوسنگین حالات سےنکالے۔عمران خان پر140مقدمے بن توسکتےہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتےاور اگرجیل گئے تو13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023
سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلےکاوقت آپہنچاہے، لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے پچھتائیں گے، آئی ایم ایف ناکام، عالمی امداد زیرو، بجلی ، گیس ، آٹا نایاب ہوچکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پر طاقت سے قبضہ یہ ہے انکا ایجنڈا، حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے، اب سپریم کورٹ ہی ملک کو بچاسکتی ہے۔
مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلےکاوقت آپہنچا۔لوگوں کو کیڑے مکوڑےسمجھ کرفیصلے کاحق نہ دینےوالے اپنےفیصلوں پرپچھتائیں گے۔IMF ناکام انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو،بجلی گیس آٹا نایاب،حکومت پرطاقت سے قبضہ،یہ ہےانکا ایجنڈا۔اب سپریم کورٹ ہی ملک کوبچا سکتی ہے۔حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا کہ ملک آئین اورقانون کےتحت چلےگا یاشریفوں اور زرداریوں کی خواہش پرچلےگا۔آئین90دن میں انتخاب کاتقاضا کرتا ہےلیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اورجمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے، عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے۔
فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا کہ ملک آئین اورقانون کےتحت چلےگا یاشریفوں اور زرداریوں کی خواہش پرچلےگا۔آئین90دن میں انتخاب کاتقاضا کرتا ہےلیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اورجمہوریت کو ڈبو دیں گےلیکن الیکشن نہیں کرائیں گے۔عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کوبھی گھر بھیج سکتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023