اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نےسیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا توحالات مزیدخراب ہوجائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم نے45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیارڈال دیے جبکہ پاکستان میں 77وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں، حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور پی ڈی ایم قومہ میں ہے، اپنےکیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اورمعاشی کفن ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،پاکستان میں 77 وزراء مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ حکومت وینٹیلیٹر پر ہے اور PDM قومہ میں ہے۔اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 21, 2022
خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ایک گھنٹے بعد سنایا جائے گا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بڑی تعداد میں آنسو گیس کے شیل بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔