اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ یہ کھیل زیاده دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کوعدلیہ کیساتھ تصادم کی طرف لےکرجارہی ہے، اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ یہ کھیل زیاده دیر نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 50 فیصدمہنگائی اور 83 فیصد پاکستانیوں کی بے روزگاری میں اضافہ تشویشناک ہے، حکومت پارلیمنٹ کوعدلیہ کیساتھ تصادم کی طرف لےکرجارہی ہے۔

شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک انارکی اورخانہ جنگی کی طرف جارہاہے، اہم فیصلےکرنےہوں گےورنہ یہ کھیل زیاده دیرنہیں چل سکتا۔

سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا مسئلہ پیسےاورسیکیورٹی کانہیں نیت کاہے، حکومت عوام میں جانےکےلیے تیار نہیں ہے، سپریم کورٹ آئین کےتابے ہےاورآئین کاکوئی لاڈلانہیں، 90دن میں انتخاب آئین کااٹل فیصلہ ہے اور جوبھی اس سے بھاگےگاجمہوری نظام کے خاتمے کی بنیاد رکھے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید لکھا ‘ن لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں، حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے، تمام ادارے وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کےحکم کے ماتحت ہیں اور آٹےکی جگہ موت اور بورا بانٹا جارہا ہے۔