عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس: عدالت اسپیشل پراسیکیوٹر پر برہم

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے 2 فون نامعلوم افرادرات کو میرےگھر پر چھوڑگئے، 3 فون ابھی تک ان کے پاس ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے کیونکہ جو بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کرتانقصان اٹھاتا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی اور اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے، اس وقت لوگ صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ یہ تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، ممکن ہے یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی خواہش رکھتے ہوں، عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کومارنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کے پاس نہ امیدوار ہیں نہ پولنگ ایجنٹ نہ ہی الیکشن کی تیاری،صرف فراری ہیں، انتخابات کے لئے صرف عمران خان تیار ہے ، میں آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔