راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر کہا کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں میرے خلاف کوئی چیز نہیں ملی، اب 3 مرلے کی لال حویلی نکال دی ہے، لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرائی دے رہے ہیں، لال حویلی ایک تاریخ ہے، جسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔
عمران خان کا8میں سے6نشتیں جیتناعالمی ریکارڈہے16وزارتوں کی تحقیق اورتفشیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی اب3مرلےکی لال حویلی نکال دی ہےلال حویلی کوئی نائن زیرونہیں ناہل حکمران اپنےلیےرسوائی اور ہمیں مزیدپزیرآئی دےرہےہیں لال حویلی ایک تاریخ ہےجسےکوئی ختم نہیں کرسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 17, 2022
گذشتہ روز ضمنی الیکشن کا میدان پی ٹی آئی نے مارتے ہوئے ن لیگ، اےاین پی اورایم کیوایم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر دھول چٹا دی۔
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی آٹھ میں سے چھ اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
عمران خان ایک ساتھ چھ نشستوں پر فتح حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سیاست دان بن گئے۔
قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہ جیت سکی