راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنا جنم دن اور نیوائیر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز شریف اپنا جنم دن اور نیو ائیر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے، بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے لیکن کلین چٹ نہ ملی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آگئے ہیں، ان کا حقیقی دارالحکومت لندن ہے، پاکستان میں تاوان لینے آتے ہیں۔
نواز شریف اپناجنم دن اورنیوائیراپنی بیٹی کےساتھ لندن میں منائیں گے۔بھائی وزیراعظم ہےسفارتی پاسپورٹ مل گیاہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی۔ملک کی بدقسمتی ہےکہ بزدل کرپٹ لوگ آگےآگئےہیں۔ان کا حقیقی دارلحکومت لندن ہے،پاکستان میں تاوان لینےآتےہیں۔نوازشریف نےجس کوبھی تعنیات کیااُسی سےپھڈا کیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 14, 2022