پاکستان اورچین میں ریلوے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور  چین کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے  پاکستان ریلوے کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین میں ریلوے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، جو خوش آئند ہیں، اس منصوبے کے بارے میں14 سال پہلے سوچا تھا، آج خواب پورا ہوا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کی دوستی پر فخر کرتے ہیں، بدقسمتی سے ہماری ریلوے بہت پیچھے رہ گئی، اسے آگے لے کر جائیں گے.

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین ایک د وسرے کی دوستی پربھروسا کرتے ہیں، 23 نومبرکو وزیر اعظم چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، جلد ریلوے میں دس ہزار ملازمتوں کا اشتہار دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کا گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان

مزید پڑھیں: شہباز شریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چین کا دورہ کیا تھا، جہاں کئی اہم معاہدوں‌ پر دستخط ہوئے تھے۔