راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں، پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہا ہے، پہلےخزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، فرانس سےبغل گیر اوراسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔
حکومت کی جانب سے ریڈ رون سیل کرنے کے حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔
2کروڑ لوگ مزیدخط غربت کی لکیرسےنیچےجاچکےہیں۔پیٹرول پر2ارب روزانہ غریب کی جیب سےخزانےمیں جارہاہے۔ پہلےخزانے پرڈاکہ مارتےتھےاب غریب کی جیب پرڈاکہ ماررہے ہیںPDMکی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہےفرانس سےبغل گیر ہونااوراسرائیل میں وفدبھیجناسوالیہ نشان ہےاسلام آباد27کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 22, 2022
شہباز شریف کی کابینہ سے متعلق سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔
آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید لکھا کہ مصنوعی اقتدار بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی ، بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، فیصلہ جلد ہوجائے گا۔
72میں سے22وزراء بےمحکمہ ہیں،اس پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔غریب کوآٹانہیں مل رہایہ امریکہ کے7سٹارہوٹلوں میں سیرسپاٹےکررہےہیں۔مصنوعی اقتدارکوبچانےکےلیےاپنی عوام پرڈرون سےآنسو گیس کےگولےماریں گےدنیاباتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے ری۔بندگلی میں جاناہےیاالیکشن کراناہے،فیصلہ جلدہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 22, 2022