راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف شو پیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے، ڈار روس اورچین کا نام لینے سے پہلےشہباز سےپوچھ لیں ، شہبازشریف شو پیس ہے، فیصلے اور رابطے لندن سے ہورہے ہیں۔
ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کےگردگھوم رہی ہے۔ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنےوالی ہے۔ڈارروس اورچین کانام لینےسے پہلےشہباز سےپوچھ لیں۔شہبازشریف شوپیس ہے،فیصلےاور رابطےلندن سے ہورہےہیں،جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔ثنااللہ کی بڑھکیں گلےپڑنےوالی ہیں۔10-15دن میں پتالگ جائےگا،کال آتی ہےیا قال پڑتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 20, 2022
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لندن میں مایوسی چھا گئی ہے اور ثنااللہ کی بڑھکیں گلے پڑنےوالی ہیں، 10 سے 15 دن میں پتا لگ جائے گا، کال آتی ہے یا قال پڑتا ہے۔
گذشتہ روز شیخ رشید نے اے آروائی کےپروگرام ’دی رپورٹرز ‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہم عہدے پرتعیناتی میرٹ پر ہوگی، نواز شریف اور آصف زرداری کی مرضی نہیں چلےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے ، جب بھی الیکشن ہوئےن لیگ کوپتہ لگ جائے گا۔
سابق وزیر نے کہا تھا کہ حکومت تبدیلی کا پلان بنانے والےعمران خان کی حقیقت میں خدمت کی، امپورٹڈ حکومت نے معیشت تباہ کردی۔ مہنگائی عروج پر ہے۔حکمرانوں نے ملک کو ڈیفالٹ کےقریب پہنچادیا ہے۔