راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکمران خواب غفلت سےباہرنہیں آئے، وزرا کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حد پار کر گئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمیں بوس کردیا ہے، سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزیدتباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔
انھوں نے کہا کہ انڈیا سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟
حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے۔وزراءکی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حدکو پارکر گئی ہے۔شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 31, 2022
یاد رہے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں فصلیں تباہ ہونے کے باعث عوام کی سہولت کے لیے حکومت بھارت سے سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش درآمد کرنے پر غور کر سکتی ہے۔