الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے: شیخ رشید

شیخ رشید کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس: عدالت اسپیشل پراسیکیوٹر پر برہم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست اور معیشت دونوں تباہ ہیں، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب پر سخت سردی میں لنڈا بازار کے بھی دروازے بند ہیں اور کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔