پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے جمہوریت نے جیتنا ہے یا رسوا ہونا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے۔ جمہوریت نے جیتنا ہے یا رسوا ہونا ہے، ملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہے یا انارکی نے پھیلنا ہے۔ معاملہ اب انصاف کے تقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقا کا بن گیا ہے۔
سینیئر سیاستدان نے مزید کہا کہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں حکومت الیکشن سے فراری ہے۔ اب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے اور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔
آج کا دن انتہائی اہم ہےجمہوریت نے جیتنا ہےیا رسوا ہونا ہےملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہےیا انارکی نے پھیلنا ہےمعاملہ اب انصاف کےتقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقا کا بن گیا ہےحالات چاہےکچھ بھی ہوں حکومت الیکشن سےفراری ہےاب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہےاور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 10, 2023
انہوں نے کہا کہ آج پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ نگران حکومت کی جانب سے مسلسل قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس جے آئی ٹی کا مقصد صرف سیاسی مخالفین کو دبانا ہے۔ اس میں شامل ممبران پی ٹی آئی کے خلاف باقاعدہ بغض رکھتے ہیں۔