’عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مزید مقبول ہوگیا ہے وہ کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کے سیاسی حالات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کے حکومت پر ناجائز قبضہ کیا، لیکن الٹا عمران خان مزید مضبوط اور مقبول ہوگیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کو کیسے نا اہل قرار دیا جائے؟ اگر ایسا کیا تو یہ حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ ہوگا جو ان کے گلے پڑے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے وہ الیکشن میں کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا۔ حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے کیک کھائیں۔