سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران زمینی حقائق سے بے خبر ہیں سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حکمرانوں کی آنکھوں پر پرده پڑ چکا ہے اور وہ زمینی حقائق سے بے خبر ہیں۔ اس وقت سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش ہیں۔ بجٹ پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ معیشت ڈوبتی ہے تو ملک ڈوبتا ہے، ٹیکنوکریٹ ہوں یا ڈیموکریٹ، خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ملک میں آئینی، سیاسی، اقتصادی اور مالیاتی بحران شدید ہوگیا ہے۔ سیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائے گا، آئی ایم ایف کے بغیر چاره نہیں 30 جون تک پتہ لگ جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی میں 5 بندے بل پاس کرتے ہیں اور 24 کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے۔ بلاول نے کہا ہے کہ جس طرح کراچی میں الیکشن جیتے اسی طرح ملک میں جیتیں گے، ہر آدمی داؤ پے بیٹھا ہے دیکھنا یہ ہے کس کا داؤ لگے گا یا سب داؤ کی زد میں آئیں گے۔
ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہےغریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکےترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہااگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی حکمرانوں کی آنکھوں پرپرده پڑچکاہےزمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 18, 2023
سینئر سیاستدان نے کہا کہ غریب کا کوئی پُرسان حال نہیں، لوگ باشعور ہو چکے ہیں، اگر غریب کو ووٹ کا حق مل گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔
ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نےہی خاندان میں سیاسی عہدےبانٹےٹیکنوکریٹ ہوں یاڈیموکریٹIMFکےبغیرچاره نہیں30جون تکIMFکا پتہ لگ جائےگامعیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوبتاہےبجٹ پروزیراعظم اوروزیرخزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہےسیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 18, 2023