لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج ملک کی تمام جماعتیں چوروں لٹیروں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیں، ملک دشمنوں اور شیخ مجیب کو اپنا لیڈر ماننے والوں کے خلاف سیاسی جنگ کا آج پہلا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی زیرقیادت اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کن احتجاج آج ہورہا ہے ، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہے۔
اس موقع پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج ملک کی تمام جماعتیں چوروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیںِ، مجیب کو اپنا لیڈر ماننے والوں اور چوروں،لیٹروں،ڈاکوؤں کےخلاف کے خلاف سیاسی جنگ کا آج پہلا دن ہے۔
Video message pic.twitter.com/x1QHlAMZC5
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) January 17, 2018
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ احتجاج ان کیخلاف ہےجنہوں نے9،9 ارب داماد کوکابینہ سےدلوائے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ملک میں چوری کا حق ہے، یہ لوگ 5 ججوں کے فیصلے کو ٹوکری میں پھینکنے کا کہتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکمران غیر ملکی ایجنڈے پر عدلیہ کی تذلیل چاہتے ہیں، ناموس رسالت کو چھیڑنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، جب تک یہ قانون کی گرفت میں نہیں ہونگےچین سے نہیں بیٹھیں گے۔