’کبھی بھی جنرل (ر) باجوہ سے علیحدہ ملاقات نہیں کی‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ ملاقات نہیں کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ایک مبینہ انٹرویو میں شیخ رشید کے ان سے علیحدہ میں ملاقات اور عمران خان کی شکایت کے حوالے سے بیان کی سینیئر سیاستدان نے پرزور تردید کر دی ہے۔

شیخ رشید نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات نہیں کی۔ وہ اصلی اور نسلی ہیں اور انہوں نے عمران خان کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے فوج میں جنرل مشرف، جنرل احسان اور جنرل اختر عبدالرحمان کے ساتھ تعلقات تھے جب میں وزیر داخلہ تھا تو ڈی جی آئی ایس آئی ندیم اور جنرل فیض سے تعلق تھے لیکن سرکاری کاموں کے سلسلے میں۔