راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں 43 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیے ہیں۔
شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کےدہانے پر پہنچ گیاہے ، آج3 بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا، شام کواسلام آبادریلی میں شامل ہوں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا، عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔
ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیےقومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے۔آج3بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا،شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہونگے۔کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2022
شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔
پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔شہباز گل کے تشددپرعمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2022