شیخوپورہ: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ: صوبہ پنجاب میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چٹی کوٹھی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ڈاکو مارے گئے جبکہ مقابلے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس آن پہنچی اور مقابلے کا آغاز ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرا میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2019 میں صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوئے تھے، ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔

ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

اس سے قبل 2019 میں ہی یکم جولائی کو صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔

ملک کے مختلف شہروں میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قبل ازیں کراچی میں بھی کئی ڈاکو مارے گئے۔