شیر افضل مروت کا اندراج مقدمہ کیلیے عدالت سے رجوع

شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت نے اندراج مقدمہ کیلیے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔

شیر افضل مروت نے ایس پی کمپلینٹ اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عادل عزیز عدالت پیش ہوئے۔

وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹر افنان اللہ کے ساتھ جھگڑے کے بعد سے شیر افضل مروت کو نامعلوم کالز آئیں، انہیں مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں اور کالز پر ہراساں کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ سینیٹر افنان اللہ کے کہنے پر شیر افضل مروت کو دھمکیاں دی گئیں، تھانہ مارگلہ میں درخواست دی لیکن ایس ایچ او نے کارروائی نہیں کی، ایس ایچ او نے درخواست پر مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 اکتوبر کو دلائل طلب کر لیے۔