کسی اور پارٹی میں شمولیت ؟ شیرافضل مروت کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا

شیر افضل مروت ، کسی اور پارٹی میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پی ٹی آئی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیرافضل مروت کا کسی اور پارٹی میں شمولیت پر دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کے احتجاج کی کال کس نے دی، اس پر تحقیق کی جائے۔

سابق رہنما کا کہنا تھا کہ اب تو مجھے بھی شک ہونے لگا ہے کہ ایسا ناقص فیصلہ کس نے کیا، ہم نے تو یہی سنا تھا کہ 14 اگست کو جشنِ آزادی منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم کے بیان سے واضح نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو احتجاج کرنا ہے یا صرف باہر نکلنا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ زبان بندی کر لوں تو پارٹی میں شامل ہو سکتا ہوں، لیکن میں نے واضح کر دیا کہ کسی بھی کاز کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔

پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کی موجودہ پوزیشن سے مایوس ہو چکا ہوں، کسی اور جماعت میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تاہم پاکستان تحریک انصاف میں اپنا سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔

نہوں نے کہا کہ کاز کے لیے کردار ادا کر سکتا تھا، مگر دو شرائط رکھی تھیں— ایک یہ کہ پارٹی میں رویے درست کیے جائیں اور دوسرا یہ کہ احتجاج سے نہ روکا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی کو احتجاج چاہیے، لیکن یہ واحد کام ہے جو موجودہ پارٹی قیادت نہیں کر سکتی۔

نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات