تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری کوئی غلطی نہیں تھی لیکن میری پارٹی رکنیت معطل کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عمرایوب کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شیر افضل مروت نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے اجلاس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنےکی درخواست کی گئی یہ تکبر ہوگا اگر میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت نہ کروں، حامد خان سمیت جوبھی تنقید کرے گا اس کوتسلی بخش جواب ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بیانات میڈیا کی زینت بننے کیلئے دیےجا رہے ہیں میرے گلےشکوے بانی پی ٹی آئی سے ہیں جو پارٹی قیادت تک پہنچا دیئے۔
اجلاس میں سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گے؟ تو شیرافضل مروت نے جواب دیا کہ ملاقات والا سوال کافی مشکل ہے وہ خان ہیں میں بھی خان ہوں، 5اگست جلسے کے حوالے سے پارٹی کو خدمات پیش کر دی ہیں جو بھی ذمہ داری ملےگی بانی پی ٹی آئی کیلئےاحسن طریقے سے نبھاؤں گا۔