لاہور : پنجاب کے وزیرمعدنیات شیر علی گورچانی کی ٹھیکے دار سے مبینہ ڈیل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے وائرل ویڈیو پر صوبائی وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرمعدنیات شیر علی گورچانی کی ٹھیکےدار سے مبینہ ڈیل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مبینہ ٹھیکےدار عباد سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے صوبائی نے یقین دہانی کرائی کہ معدنیات کا بلاک نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا ، راستہ نکال لیا ہے۔
وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ نیلامی میں پلاٹ کی منظوری آپ کی ہوجائے گی، اتوار کو لاہور آرہا ہوں پیر کو آپ سے ملاقات ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وائرل ویڈیو پر صوبائی وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔
معاملے کی تحقیقات کےلیے پانچ رکنی کمیٹی بھی بنادی، مریم نواز نے کہا وزارت، کوئی محکمہ ہو یا ادارہ، کرپشن کے لئے زیرو ٹالرنس رہے گی۔