کراچی : شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اہم احکامات جاری کردیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں ایک پولیس افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سےچھان بین ہوسکے۔
سید مرادعلی شاہ نے اپنے ایک بیان میں دھماکےمیں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں ضروری سہولیات فوری دینےاور انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال کیا جا چکا ہے۔