اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے اپوزشن کو وارننگ دی ہے کہ اگر پشاور میں جلسے کے بعد کورونا پھیلا تو مقدمہ اپوزیشن رہنماؤں اور منتظمین پردرج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دوسری طرف پی ڈی ایم کے جلسے جاری ہیں، گورنرسندھ سمیت وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو پشاور میں جلسے کے اعلان پر آڑے ہاتھوں لیا۔
وفاقی وزیرشبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اپوزیشن غیرذمہ داری کاثبوت دینےپرتلی ہوئی ہے، انکا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا انکی غیر جمہوری سوچ کاعکاس ہے، عدالتی،حکومتی احکامات کےبعدجلسےکاکوئی قانونی اوراخلاقی جوازنہیں بنتا۔
اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔انکاجلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 21, 2020
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کیلئےعوام کی زندگیوں سےکھیلنا سب سےبڑی خود غرضی ہے، خیبر پختونخوامیں کیسزبڑھنے کی صورت اپوزیشن رہنماؤں اور جلسوں کےمنتظمین پرمقدمہ ہوگا۔
ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت اپوزیشن راہنماؤں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 21, 2020
وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو!لیکن ووٹر کوروناسےمرنےدویہ ہےدہرا معیار ہے، انھیں غریب کابچہ قربانی کیلئے درکار ہے جبکہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی صورتحال میں عوامی اجتماع خوفناک ثابت ہوسکتا ہے۔
PDMکے جلسوں میں لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ lockdown situation situation میں کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع انتہائ خوفناک ثابت ہوسکتا ہے۔ جلسہ ویسے بھی عوام ناکام بنا دینگے۔ نتیجہ دیکھلو عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ اور یہ بات ابPDM کو بھی تسلیم کرنی چاہیے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) November 21, 2020
وفاقی علی زیدی نے پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کو غیرذمہ داری کی انتہا قرار دیا جبکہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سوال کیا اپوزیشن کا لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنامذاق نہیں ؟
اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں تحریک لبیک نے بھی پورے لاہور کو کرونا کا ٹائم بم بنانے میں کوئ کثر نہیں چھوڑی اور اب پشاور سے ملتان پیپلز پارٹی اور نون لیگ حشر بپا کریں گی۔ https://t.co/lgA4mRldTc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 21, 2020
وفاقی وزیرِحماد اظہرنےکہا کہ اپوزیشن "این آراودو تحریک”کی خاطرعوام کی جان خطرے میں ڈالنے کو تیارہیں جبکہ وفاقی مشیرداخلہ شہزاداکبرنے ٹوئٹ میں کہا کہ دوغلے پن اوراقتدارسے ہوس کی اس سےبڑی نظیرکیا ہوگی،عوام کوکھلےعام کورونا بانٹ رہے ہیں۔
معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ بختاورکی منگنی پروگرام کیلئےکوروناٹیسٹ کی رپورٹ بھیجنالازم مگرخلق خدا کو جب جلسوں میں بلاتے ہو تو کیوں ان کی جانوں کاخیال نہیں رکھتے، اپنی جانیں توبہت عزیزہیں تمہیں؟یہ ہے وہ فرعونیت۔