اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے لوگوں کو دائیں اور بائیں کے بجائے صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ 2 سال مایوسیاں پھیلانے والوں کے لیے انتہائی مایوس کن سال رہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دائیں اور بائیں کے بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔
یہ دوسال مایوسیاں پھیلانے والوں کیلئے انتہائی مایوس کن سال رہے۔دائیں اور بائیں کی بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا۔ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 19, 2020
اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے 2 سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔