’نواز شریف کے آنے یا نہ آنے سے سیاست پر فرق نہیں پڑے گا‘

نواز شریف اسٹیٹس

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے اب ریسٹ از دی بیسٹ ہے ان کے آنے یا نہ آنے سے سیاست پر فرق نہیں پڑے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کا شکارہی نہیں بلکہ عوام میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی ہے۔ ان میں عوام کی اصل نفرت کا نشانہ ن لیگ ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سیاست نہ زندوں میں رہی اور نہ مُردوں میں۔ اس نے اپنی سیاسی ناک خود کاٹی ہے۔ نواز شریف کے آنے نہ آنے سے سیاست پر فرق نہیں پڑے گا اب ان کے لیے ریسٹ ایز دی بیسٹ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوگی۔ مہنگائی کی شرح 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے، دنیا میں گندم، ایل این جی قیمت 100 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں 100 فیصد بڑھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کارخانے بند جب کہ ایکسپورٹ، ترسیلات، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ معیشت زمین بوس اور غریب زندہ دفن ہوگیا ہے، اس وقت قبر ایک ہے اور بندے چار ہیں۔

 

شیخ رشید نے یہ ب ھی کہا کہ ستمبر ستمگر ہوگا اور کوئی انہونی بھی ہو سکتی ہے، 20 دن اہم ہیں کٹی کٹا نکل آئےگا، تاحیات نااہل لوگوں کو اہل بنانا اور پھر ان سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا۔