سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا۔
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدہ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ گھر کے باہر پنجاب پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، عدالتی حکم کے باوجود والدہ کو پھر گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔
They've taken her again
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) May 17, 2023
Punjab Police outside my house despite court order pic.twitter.com/Jp3NGnPct4
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) May 17, 2023
Huge contingent of Punjab Police outside my house to take my mother again despite clear high court order
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) May 17, 2023
گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایمان مزاری نے بتایا تھا کہ والدہ کو پولیس نے پھر سے گرفتار کرلیا، والدہ اور سینیٹر فلک ناز کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، ہم اڈیالہ جیل کے باہر ان کی رہائی کے منتظر تھے، نہیں معلوم پولیس انہیں کہاں لے کر گئی۔