اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نوجوان کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا بھرمیں امن کا دن منایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، نہتے بچوں اورخواتین پرپیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ انسانی بنیادوں پرکوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، نوجوان کشمیریوں کوبھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
International Peace Day today and Kashmiris nearing 50 days of siege & violence by Indian Occupation forces. Pellet guns continue to be fired on innocent civilians incl women & children. No humanitarian aid being allowed into IOJK – young men whisked away to prisons across India
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 21, 2019
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہٹلرکے اوتارمودی کو دنیا بھرمیں ایوارڈ دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بل گیٹس کیا آپ سمجھتے ہیں فاشست مودی کو ٹائلٹس بنانے پرایوارڈ دینا چاہیے۔؟
Yet the world watches in an appeasing silence & worse with applause thru awards bestowed on this reincarnation of Adolf Hitler – Narendra Modi. @BillGates do you really think as long as a fascist builds toilets he should be applauded regardless of his ethnic cleansing agenda?
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 21, 2019
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، عالمی یوم امن ہرسال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور امن کی ضرورت بتانا ہے۔