ایس ایچ او شہداد پور کی ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او دیدار سولنگی لڑکی کو پولیس وردی پہنا کر گاڑی میں گھما رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دیدار سولنگی کو ایس ایس پی نے معطل کردیا۔
ایس ایس اپی نے ایس ایچ او کے خلاف انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔