کیا پاکستان سیمی فائنل کھیلنے کا حقدار ہے؟ شعیب اختر ٹیم پر برس گئے

شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلیا کی خلاف ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے، ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟

شعیب اختر نے کا کہنا تھا کہ میں آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ آپ نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟ آپ پہلے کھیل کر ہدف دیتے، شاہین آپ کو شام میں وکٹ نکال کر دیتے لیکن ٹاس کے موقع پر ہی غلط فیصلہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک اچھے پلیئر ہیں، لیکن ایک اچھے کھلاڑی کو ایک اچھا اننگز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ ایک بڑے پلیئر ہیں یہ بتانے کے لیے آپ کو پرفارم کرنا پڑے گا۔

 شعیب اختر نے کہا کہ افتخار احمد کو اوور نہیں دینا، اسامہ میرکا کیچ ڈراپ ہونا یہ سب میری سمجھ سے باہر ہے، مینجمنٹ کیا سوچ رہے ہے مجھے نہیں پتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بڑی ٹیموں سے میچ ہے، اور پاکستان کیا کرتی ہے دیکھنا باقی ہے، لیکن شاہین نے بہت اچھی باؤلنگ کی، لیکن میں ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ہے یا نہیں۔