قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آج قدرت کا نظام چل گیا، فخر زمان نے بھی شاندار بیٹنگ کی ہے۔
بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز کو 21 رنز سے شکست دی۔
پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔
فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ فخر زمان کی جارحانہ اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لیںڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ بہت لوگ مذاق اڑاتے تھے کہ قدرت کا نظام لیکن آج آپ نے دیکھ لیا کہ قدرت کا نظام کیا ہوتا ہے اور یہی قدرت کا نظام آج چل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی دلیری کے ساتھ فخر زمان نے اسٹارٹ لیا، اگر ہم اس ورلڈ کپ میں کہیں بھی پہنچے تو فخر زمان کی وجہ سے پہنچیں گے، یہاں پر دیگر لوگ ہوتے تھے ہمت ہار جاتے اور اس ٹارگٹ کو دیکھ کر ہی ہل جاتے۔‘
شعیب اختر نے کہا کہ فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان کا رن ریٹ آگے رہا، تیز بیٹنگ کی، بابر اعظم نے بھی خوب ساتھ دیا لیکن فخر زمان نے پریشر بنائے رکھا۔
Qudrat ka Nizam aur @FakharZamanLive .
What a freak day we've had. What a knock! pic.twitter.com/KZr9AiV5KN— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 4, 2023
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شکر ہے میچ پورا نہیں ہوا ہم نے بہت بڑا ٹوٹل کرنا تھا، ہم کرسکتے تھے لیکن پھر یہی کہوں گا کہ قدرت کا نظام چل گیا۔