سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر مدینہ منورہ میں ہیں انہوں نے مدینے کی گلیوں میں گھومنے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی ویڈیو جاری کی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ شہر نبی ﷺ کی پر رونق گلیوں میں گھومتے دکھائی دیے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شعیب اختر کی جاری کردہ جس کا آغاز مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ سے ہوتا ہے جس کے بعد وہ اس ویڈیو میں مسجد نبوی ﷺ اور بعد ازاں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے موقع کی ویڈیو بھی شامل ہے جب کہ اختتام میں وہ مدینہ منورہ کے قدیم قبرستان ’’جنت البقیع‘‘ کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔
Alhamdolillah, reached Madinah Munawwara today & spent a beautiful day here. Duniya ki sab se khoobsurat jagah. Khush qismat hoon k phir se haazri ho saki. #madina #saudiarabia pic.twitter.com/5WPhMqnlYh
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 9, 2024
سابق اسپیڈ اسٹار نے اپنی ویڈیو سے قبل ایک تصویر جاری کی جس میں وہ ایک مقام پر کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے پرستاروں سے سوال کیا کہ کیا وہ اندازہ لگا سکتے ہیں میں کس مقام پر موجود ہوں۔
Do you know where am i? pic.twitter.com/Ilrq885f1V
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 9, 2024
شعیب اختر نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں ہیش ٹیک ’سعودی عرب‘ اور ’مدینہ’ کا بھی اضافہ کیا اور بتایا کہ وہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور ایک خوشگوار دن گزار لیا ہے۔
انہوں نے مدینہ کو دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ خود کو خوش قسمت قرار دیا اور کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ پھر سے حاضری ہو سکی ہے۔
The city of Prophet Muhammad (PBUH). There’s no other feeling than being here. Aap bus bulaatay rahain, main aata rahoon ga. pic.twitter.com/ht2DRt1W5G
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 10, 2024
بعد ازاں انہوں نے ایک اور روح پرور ویڈیو جاری کی جس میں انہیں مسجد قبیٰ، مقام غزوہ احد اور شہدائے احد کے مزارت سمیت مدینہ منورہ کے دیگر مقامات مقدسہ کی ادب کے ساتھ زیارت کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔
"Mujhe hamesha lagta hai, i am a part of this land"
Madina Munawwara,
January 2024 pic.twitter.com/Gca2DLYoiH— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 10, 2024
اس ویڈیو میں شعیب اختر جذباتی انداز میں یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اس سر زمین کا حصہ ہیں۔