قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستان اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے اعلان کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے سوشل میڈیا پر جوڑے کو مبارکباد دی۔
معروف اداکارہ اعجاز اسلم نے نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ عمران عباس نے بھی انسٹا گرام پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے بھی نئے جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی شعیب ملک کی شادی کی خبر لگائی۔
– Alhamdullilah ♥️
"And We created you in pairs" وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا pic.twitter.com/nPzKYYvTcV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 20, 2024
واضح رہے کہ شعیب ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر کے ساتھ کیپشن الحمدللہ اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت تحریر کی ہے، جبکہ اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر نام بھی تبدیل کرلیا، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نام ’ثنا شعیب ملک‘ لکھا ہے۔