شعیب ملک کیخلاف الزامات پر بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانی پڑی

بھارتی میڈیا کا شعیب ملک کےخلاف پراپیگینڈا ناکام ہو گیا۔

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی فرنچائز نے شعیب ملک پر لگائے گئے الزام کو مسترد کر دیا جب کہ پاکستان کرکٹر نے خود بھی ان الزامات کی تردید کی ہے۔

شعیب ملک نے کُھلنا ٹائیگرز کے خلاف ایک اوور میں تین نوبالز کیں تھی جس کو بھارتی میڈیا نے فکسنگ کا رنگ دینےکی ناکام کوشش کی اور انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے شعیب ملک بڑےکھلاڑی ہیں وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سےدبئی گئے ہیں۔

شعیب ملک نے بھی خبروں لی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں دبئی میں مصروفیات کے باعث پی بی ایل چھوڑنا پڑی، بریشال کے کپتان تمیم اقبال کو بتا کر بنگلادیش پریمیئر لیگ سے باہر ہوا ہوں۔ جھوٹی خبریں پھیلانے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے۔